رانا ثنااللہ نے شوکت بسرا کا ڈرامہ بےنقاب کردیا!

لاہور-صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان نے اراکین صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندگان سے ملکر عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ حکومت تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد کیوجہ سے ہی وزیر اعظم نے پانامہ کیس میں عدالتوں سے رجوع کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہارون آباد واقعہ پر جس ڈرامہ بازی کا مظاہر ہ کیا ہے ایسے ڈراموں کا وقت اب گزر چکاہے ۔ انھوں نے کہا کہ شوکت بسرا واقعہ کے وقت ہشاش بشاس تھا اور دوسرے دن شدید زخمی کا ڈرامہ رچا کر ہسپتا ل شفٹ ہوگیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہارون آباد کا واقعہ سیاست کے بجائے نجی نوعیت کا ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ بلدیاتی نظام پر انے نظام کی جگہ لے رہا ہے ۔ تین ماہ کے اندر یہ سسٹم بھرپور انداز سے فنکشنل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے پوری طرح بااختیار ہو کر عوامی خدمت سر انجام دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچز کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *