ترکیہ کے معروف اداکاروں نے لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد جمع کرلیے۔
ترکیہ میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق امدادی مہم کا اہتمام ترکیہ کے 8 قومی نشریاتی اداروں اور معروف ترک فنکاروں کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا، فنکاروں نے ’ترکیہ ایک دل‘ کے نام سے لائیو ٹرانسمیشن کے ذریعے امدادی مہم کا آغاز کیا۔
زلزلے متاثرین کی مدد کے لیے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے حصہ لیا۔
اس دوران ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد رقم جمع ہوئی۔
Turkish FM Cavusoglu during joint presser with Jordanian FM Safadi:
— TRT World (@trtworld) February 15, 2023
– Jordan sent search & rescue team of 75 & a medical team of 30
– Two Jordanians still under rubble in quake-hit area
– A field hospital placed in Kahramanmaras by Jordan & more than 20 tonnes of aid sent pic.twitter.com/c8GHDWDXNS
ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ٹیلی تھون میں حصہ لیا اور کہا کہ مہم سے جمع ہونے والی رقم زلزلہ زدگان اور متاثرین کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد ایک سال کے اندر منہدم ہونے والی ہر عمارت کی جگہ پناہ گاہیں فراہم کرنا ہے، جہاں ہمارے لوگ محفوظ اور پرامن طریقے سے رہ سکیں، مجھے امید ہے کہ ہم مل کر ان سخت حالات پر قابو پالیں گے۔‘
امدادی مہم میں صرف ٹی وی فنکاروں نے ہی نہیں بلکہ کھیلوں، کاروبار اور فن کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی ترکیہ کی معروف شخصیات نے بھی فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیا۔
For the past 1 week & including today there had been no episode of Kuruluş Osman & due to the earthquake in Türkiye. All actors were busy in this telethon they conducted for raising funds for earthquake victims. So much love & respect for em! Hope ?? elites learn somethin from??! pic.twitter.com/sZwso0jEfw
— Momina Abid (@Momina_Abidd) February 16, 2023
لائیو مہم کی میزبانی میں شہرہ آفاق ترکی ڈراموں ’ارطغرل‘ اور ’کورلوس عثمان‘ کے فنکار نمایاں تھے۔
ترک مشہور شخصیات نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ امدادی مہم کے لیے ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی اور ترک ہلال احمر کو دل و جان سے عطیہ کریں۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو بدترین زلزلہ آیا تھا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔