کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ!

سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر سنگاکارا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی—فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سرفرازاحمد نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے دوسرے میچ کے لیے گزشتہ روز کی فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ کراچی کنگز کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کراچی کنگز کو گزشتہ روز پہلے میچ میں پشاورزلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو صرف 8 رنز سے زیر کیا تھا۔

پی ایس ایل کے پانچویں میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: کمار سنگاکارا (کپتان)، کرس گیل، شاہ زیب حسن، بابراعظم، روی بوپارہ، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عماد وسیم، ابرار احمد، سہیل خان، محمد عامر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، اسد شفیق، انور علی، محمد نواز، کیون پیٹرسن، تھسارا پریرا، تائمل ملز، حسن خان، رلی روسو اور ذوالفقار بابر :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *