میڈیا اور تیمور خان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ترجمان پاک فوج

کراچی پولیس چیف کا تیمور خان کے قاتلوں کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی/کراچی -ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور تیمور کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور خان کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیمور خان کے قتل پر میڈیا اور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب سماء نیوز کے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ تیمور خان کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد تیمور خان کو پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *