ترکی:شامی سرحدکے قریب سے 3ششدر کر دینے والے پچی کاری کے یونانی فن پارے دریافت!

greekماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے جنوبی صوبے میں شامی سرحد کے قریب کھدائی کرکے تین نئے فن پارے دریا فت کئے ہیں۔ان کی یہ دریافت 300قبل مسیح کے ایک قدیم یونانی شہرزیوگما کے راز دریافت کرنے کی 7سالہ مہم کا ایک حصہ ہے۔
زیوگما کی کھدائی ترکی کی انقرہ یونیورسٹی کے ماہر آثارقدیمہ کُتالمِث کی زیر سرکردگی 25طلبا نے مل کر کی ہے۔انہوں نے یہ کام 2007ء میں شروع کیا تھاتاکہ ایک کلومیٹر دور دریائے فرات پر تعمیر کردہ ایک سیلابی ڈیم کے پانیوں سے قدیم خزانوں کو بچانے کی سعی کی جا سکے۔دریا کے کچھ مخصوص کونوں سے زیوگما کے پچی کاری پر مبنی فن پارے نکالے گئے ہیں۔ قدیم دنیا کے ان بچ جانے والے فن پاروں میں سے کچھ انتہائی غیرمعمولی بھی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *