نواز شریف کا نام صرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے جوڑا گیا ہے ، مریم اورنگزیب

37

اسلام آباد ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام حقائق کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف کا نام اس کیس سے صرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے جوڑا گیا ہے ، اگر عمران خان کو شک ہے تو وہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ عدالت میں آئیں اور دلائل دیں ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف پاناما کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے ، ہمارے مخالفین انتخابات میں اپنی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف اقتدار چاہتے ہیں ، انہوں نے پہلے کمیشن بنانے کی مخالفت کی اور بعد میں پھر کمیشن بنانے کی درخواست کر دی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دیوالیہ ہونے والے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا ، طلال چودھری نے کہا کہ کیس اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے اور اس کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق آئے گا ، عمران خان اداروں کو گالیاں دیتے ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *