جاوید اختر کی میزبانی کرنے پر علی ظفر کو تنقید کا سامنا
موسیقار، گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے بھارتی نغمہ نگار، لکھاری اور فلم ساز جاوید اختر کی میزبانی کرنے اور ان کا لکھا مشہور گانا گانے پر مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جاوید اختر 17 سے 19 فروری کو ہونے والے فیض میلے میں شرکت کے لیے پنجاب کے دارالحکومت لاہور آئے تھے۔
Sitting in Lahore, RSS apologist Javed Akhtar accuses Pakistan of harbouring terrorists.
— OSINT Insider (@OSINT_Insider) February 21, 2023
What is next ? May be invite RSS chief Mohan Bhagwat to give us a lecture on secularism. Lahori elite is disgusting. pic.twitter.com/W3qalcDpkG
جاوید اختر نے فیض میلے میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی اور انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ممبئی کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے وہاں پر حملے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
جاوید اختر نے پاکستان کا نام لیے بغیر فیسٹیول میں موجود تماشائیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے لوگ اب بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں اور اس بات کو ایک ہندوستانی کا شکوہ سمجھ کر برداشت کریں۔
بھارتی نغمہ نگار اور شاعر کی مذکورہ بات پر بھی شائقین نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی تھی۔
https://instagram.com/p/Co4YffggDuU/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1197616%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A1212.2999999523163%2C%22ls%22%3A441.2999999523163%2C%22le%22%3A495.1999999284744%7D
جاوید اختر کے مذکورہ بیان پر جہاں عام افراد نے ان پر تنقید کی تھی، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستانیوں نے بطور مہمان ان کی عزت کی لیکن انہیں عزت راس نہ آئی اور پاکستان کے خلاف ہی الزامات لگائے۔
@AliZafarsays I always admired your work & music but unfollowing you due to your acceptance of anti state statement by @Javedakhtarjadu.More hurt was caused by you lot than this Endian agent.If hosting him is an honour” then you should be ashamed of your existence.@mshaanshahid https://t.co/cazpwVaiTH
— Qurat (@IamQurat_UlAin) February 23, 2023
صارفین نے علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کی موسیقی کو پسند کرتے تھے لیکن پاکستان کے خلاف بات کرنے والے شخص کو عزت دینے کے بعد وہ لوگ علی ظفر کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیں گے۔
اسی طرح بعض لوگوں نے علی ظفر کو طعنے دیے کہ وہ کچھ بھی کرلیں لیکن انہیں پھر بھی بھارت میں کام نہیں دیا جائے گا۔
صارفین نے علی ظفر کو یاد دلایا کہ اگر فنکاروں کی کوئی سرحد نہں ہوتی، ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تو جاوید اختر نے کیوں سیاست پر بات کرتے ہوئے بھارت کی تعریف اور پاکستان پر الزامات لگائے۔
https://twitter.com/AliZafarsays/status/1627586904752357376?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1627655044999876610%7Ctwgr%5E02e5154c3e12a2bd594b4d0f9a408f740d9ecff8%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1197616