شاہ رخ خان کے خلاف مقدمہ درج !

3

ممبئی۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان پر سرکاری املاک کو نقصان پر پہچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں ان پر فلم  رئیس  کے پروموشن کے دوران ریلوے املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک ریلوے ملازم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکرم سنگھ نے مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ 23 جنوری کو شاہ رخ خان جب کوٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے، تب  رئیس  کے پروموشن کے دوران ان کے مداحوں نے ہنگامہ کیا۔ شاہ رخ نے ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر عوام کی طرف چیزیں پھینکنا شروع کر دیں جنھیں حاصل کرنے کیلئے لوگوں میں دھکم پیل ہوئی۔ اس افراتفری میں ان کی ٹرالی پلٹ گئی اور اس پر رکھی چیزیں گر گئیں اور وہ بھی زخمی ہو گئے۔ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *