مال روڈ خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار!

سہولت کار کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے، پولیس زرائع۔  فوٹو فائل/اے ایف پی

 لاہور -مال روڈ پر کیے جانے  والے خود کش حملے کے سہولت کارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران گزشتہ دنوں مال روڈ پر ادویہ ساز کمپنیوں کے  احتجاج کے دوران پولیس کے قریب کیے جانے والے خود کش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کار کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔دوسری جانب مال روڈ اور گرد و نواح میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ٹیمپل روڈ سے آئے تھے، یہ موٹر سائیکل چوری کی گئی تھی جس کی اس کے مالک نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی :-

Sahulat Kaar

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *