معروف مسلم لیگی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق!

PML

لوئر دیر -لوئر دیر کے علاقے عشیرئی درہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی رہنما جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع  کے مطابق لوئر دیر میں عشیرئی درہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ن لیگ کے مقامی رہنما محمد علی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مقتول کے اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں مگر ابھی تک فائرنگ کرنے والے ملزمان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *