جہلم: غفلت برتنے پر ہسپتال کا پورا عملہ معطل
جہلم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر نے بے بی وارمر کے بڑھے ہوئے درجہ حرارت کے باعث نومولود کے جھلس جانے پر بھاٹیہ بیسک ہیلتھ یونٹ کے پورے عملے کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایچ یو کی اسٹاف نرس نے نوزائیدہ بچے کو وارمر میں ڈال دیا تھا لیکن اس کا تھرموسٹیٹ ایڈجسٹ کرنا بھول گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی کمر بری طرح جھلس گئی۔
بچے کو بعد ازاں جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
ڈاکٹر مظہر نے بی ایچ یو کے عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی۔