گلیڈی ایٹر نے 201 رنز کے تعاقب میں لاہور کو زیر کرلیا!

Image result for ‫گلیڈی ایٹر قلندر‬‎

شارجہ -پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں لاہور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔  شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے جیس روئے اور فخرزمان نے شاندار آغاز فراہم کیا، جیس روئے 77 کے مجموعی اسکور پر 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمر اکمل اس بار بھی زیاد اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے اور 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 77 رنز کی شراکت داری قائم کرکے کوئٹہ کو اچھا ٹارگٹ فراہم کرنے میں مدد دی، رضوان 46 اور کیمرون 35 پر ناٹ آؤٹ رہے۔  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن خان نے 2 اور ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور کی جانب سے جیس روئے 51، فخر زمان 47 اور محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو:پی ایس ایل / فائل

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک دو میچز جیت چکی ہے جبکہ لاہور قلندرز صرف ایک میچ میں ہی کامیابی حاصل کر پائی ہے جو انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلے بھی ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکی ہیں جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *