لاہور کے لنڈا بازار سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم کے سلیپنگ سیل سے نکلا !

3756

لاہور۔ ملک میں آنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پوری طرح سے فعال دکھائی دے رہے ہیں۔ اِن اداروں نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے اور درجنوں دہشت گردوں یا اُن کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔سکیورٹی اداروں کی ایک کارروائی کے دوران لاہور کے مشہور لنڈا بازار سے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔اِن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لنڈا بازار میں کاروبار کر رہے تھے۔ قبائلی علاقوں یا افغانستان سے آنے والے بیشتر افراد لنڈا بازار میں کاروبار کے لئے اِنہیں سے رابطہ کرتے تھے۔ اِن کے بارے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ زیادہ تر سردیوں میں یہاں کاروبار کے لئے آتے تھے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *