مشکوک گاڑی پشاور میں داخل، ایک شخص گرفتار!

پشاور -موٹر وے پولیس نے پشاور ٹول پلازہ کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ اس کا ساتھی اور ایک خاتون گاڑی میں بیٹھ کر پشاور کی جانب فرار ہو گئے .

ذرائع  کے مطابق پشاور ٹول پلازہ کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گاڑی کے قریب دیکھا جس کے ہاتھ میں پستول تھا ۔اس پر موٹر وے پولیس نے اس مشکوک شخص کے قریب جا کر گاڑی کا سائرن بجا یا جس پر مشکوک شخص نے موٹر وے پولیس پر اسلحہ تان لیا جبکہ اس کے ساتھی مرد اور خاتون گاڑی میں پشاور کی جانب فرار ہو گئے۔ موٹر وے پولیس نے وہاں موجود شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ فرار ہونے والوں کا بھی پیچھا کیا جا رہا ہے، گاڑی کا نمبر پی جے 0061بتایا جا رہا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا نام کاشف ہے جو کہ پشاور کا رہائشی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *