دھماکہ خیز خبر!!! گرفتار 2 سہولت کار حکمران جماعت کے ضلع کونسل رکن نکلے!

سیہون -سانحہ سیہون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سیہون اور دادو پولیس نے رینجرز کے ہمراہ دادو ضلع کی تحصیل جوہی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ۔ دہشتگرد کے مبینہ سہولت کار منیر جمالی اور عزیز جمالی کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ گرفتار دونوں شخص پی پی کی ٹکٹ پر ضلع کونسل دادو کے رکن بھی ہیں ۔ منیر خان یوسی چھنی سے رکن ضلع کونسل ہیں جبکہ عزیز جمالی جوہی کی یوسی 2 سے رکن ضلع کونسل ہیں ۔ دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔ زیر حراست مبینہ سہولت کار پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی کے قریبی عزیز ہیں۔ اس سلسلے میں دادو سے پی پی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی سے موقف لینے کیلئے بار بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *