متحدہ لندن کے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی!

کراچی -نیو کراچی کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 1 پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اہلکار عاطف معراج کو ایم کیو ایم لندن کے عمران شیخ نے اسلحہ چھپانے کے لئے دیا تھا۔ عاطف معراج نے کرایہ پر مکان لیکر اس میں اسلحہ چھپایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مالک مکان سہولت کار جاوید اور پولیس اہلکار عاطف معراج کو گرفتار کر لیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *