لاہور قلندر کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف!

شارجہ -پاکستان سپر لیگ میں آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 146رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے بلے باز  رفت اللہ 16 جبکہ بریڈ ہیڈن صرف 1 رن  بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔ تیسرے بلے باز ڈوین سمتھ  نے 20 رنز بنائے اور یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ کپتان مصباح الحق بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور وہ بھی صرف 16رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز بین ڈکے 14 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ شین واٹسن بھی زیادہ رنز نہ بنا سکے اور 7 سکور کرنے کے بعد سنیل نارائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔بلے باز عماد بٹ 17 رنز بنانے کے بعد سہیل تنویر کی گیند پر مکیلم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

قبل ازیں لاہور  قلندرز  کے کپتان  برینڈن مکیلم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق  کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لئے پر عزم ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *