Site icon DUNYA PAKISTAN

انسانوں کے بعد اب روبوٹس بھی بے روزگار ہونے لگے

Share

جب کوئی کمپنی مالی بحران کا شکار ہوتی ہے تو مالکان سب سے پہلے ملازمین کو برطرف کرتے ہیں تاکہ مالی خسارے کو کم کیا جاسکے لیکن حال ہی میں گوگل نے کمپنی میں کام کرنے والے روبوٹس کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

امریکی میگزین وائرڈ کی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ نے پچھلے مہینے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا تھا اور اب بجٹ میں کمی کی وجہ سے 100 کے قریب ایسے روبوٹس کو نوکری سے برطرف کردیا ہے جو روزمرہ کے چھوٹے موٹے کام کرتے تھے۔

یہ روبوٹ صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ-19کے دوران کانفرنس روم کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھتے تھے۔

انہیں مختلف قسم کی تدریسی تکنیک کی مدد سے دروازے کھولنے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔

یہ روبوٹس جنہیں بنیادی طور پر گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا تھا، اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میں استعمال ہونے والے زبان کو بھی سمجھ سکتے ہیں، یہ روبوٹس ملازمین سے ناشتے کا آرڈر بھی لیتے ہیں۔

روبوٹکس کے ماہرین کا اندازہ ہے کہ ہر روبوٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

Exit mobile version