کھیل

پی ایس ایل8: کراچی کنگز کو ایک اور شکست، زلمی 24 رنز سے کامیاب

Share

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2023 کے میچ میں پشاور زلمی نے شروع میں مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود ٹام کوہلر، حسیب اللہ خان اور رومین کی نصف سنچریوں کی بدولت کراچی کنگز کو ایک مشکل ہدف دے کر میچ 24 رنز سے جیت لیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 17 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

عماد وسیم 57 اور عاکف جاوید 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی نے 24 رنز سے اہم کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس کی تعداد 6 کردی۔

رومین پاوول کو شان دار اور جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

پشاور زلمی : بابراعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، عامر جمال، وہاب ریاض، عظمت اللہ عمرزئی، ارشد اقبال، مجیب الرحمٰن

کراچی کنگز : عماد وسیم (کپتان)، ایڈم روسنگٹن، میتھیوویڈ، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی، عاکف جاوید