کھیل

اعظم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت یونائیٹڈ کامیاب، کراچی کنگز پلے آف کی دوڑ سے باہر

Share

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ان کی پلے آف تک رسائی کی تمام تر امیدوں کو ختم کر دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اعظم خان کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کراچی کنگز : عماد وسیم (کپتان)، ایڈم روسنگٹن، میتھیو ویڈ، شرجیل خان، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، اینڈریو ٹائے، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈرڈوسن، اعظم خان (کپتان)، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی، رومان رئیس۔