بلیک بیری نے اسمارٹ فون متعارف کروادیا!

بارسلونا -کینیڈین وائرلیس کمپنی بلیک بیری نے بلیک بیری کی ون کے نام سے نیا سمارٹ فون متعارف کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے نیا سمارٹ فون سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر لانچ کیا ہے۔ اس سمارٹ فوم کا کوڈ نام قبل ازیں مرکری رکھا گیا تھا تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کیا گیا۔ کمپنی نے نئے سمارٹ فون کی تعارفی قیمت 549ڈالر مقررکی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا فون جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے اوراسے اپریل میں عالمی سطح پر فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔یہ فون چینی کمپنی ٹی سی ایل کے ساتھ تعاون کے ساتھ ڈیزائن کیا گیاہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *