Site icon DUNYA PAKISTAN

پی ایس ایل کے سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی عہدیدار راولپنڈی پولیس کے معترف

Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایک نمائندے نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گیریژن سٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کی حفاظت کے انتظامات کو سراہا۔

 رپورٹ کے مطابق آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او خالد محود ہمدانی نے پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی ڈیوٹی کے جائزے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی۔

ترجمان نے سی پی او کے حوالے سے بتایا کہ ’میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے حفاظتی انتظامات دیکھ رہا ہوں‘ اور بہت اچھا کام کرنے پر ان کی اور راولپنڈی پولیس کی تعریف کی۔

دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سی پی او پی ایس ایل سیکیورٹی کے حوالے سے ’اچھا کام کر رہے ہیں‘۔

ٹوئٹ میں آئی سی سی عہدیدار کے حوالے سےکہا گیا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی کمان میں راولپنڈی پولیس ایونٹ کو ہر کسی کے لیے محفوظ اور پر لطف بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہے۔

سی پی خالد محود او ہمدانی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی اقدامات

پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس سمیت 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

اسٹیڈیم کے دورے کے دوران مسٹر ہمدانی نے پولیس اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور لگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر ان کی تعریف کی۔

Exit mobile version