چین: 256سال تک زندہ رہنے والے آدمی کی کہانی!

دنیا میں طویل ترین عمر پانے والا شخص کون ہے؟لی چنگ یان،وہ آدمی ہے جو 256برس کی حیرت انگیز زندگی گزار چکا ہے!oldman
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، چینگ ڈو یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ووچنگ چیہ نے چین کی شاہی حکومت کا 1827ء کا ریکارڈدریافت کیا ہے جس میں لی چنگ یان کو اس کی 150ویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیاگیا تھا۔ مزید کاغذات یہ بھی بتاتے ہیں کہ شاہی حکومت نے 1877ء میں لی چنگ یان کو اس کی 200ویں سالگرہ پر مبارکباد بھجوائی۔1928ء میں نیویارک ٹائمز کے ایک نامہ نگار نے اپنے اخبار کو لکھا کہ لی چنگ یان کے ہمسایہ علاقے میں مقیم متعدد معمر افراد کا دعویٰ ہے کہ ان کے دادالی چنگ یان کو اس زمانے سے جانتے تھے جب وہ نوجوان تھے۔
کہا جاتا ہے کہ لی کی وفات1933ء میں ہوئی۔ موت سے پہلے وہ اپنے علاقے کی محبوب ترین شخصیت تھا۔ اس نے 23 شادیاں کی تھیں اور200بچے پیدا کئے تھے۔
ایک مرتبہ لی چنگ یان کواس کے آخری ایام میں اس کے علاقے کا سرداروو پی فو ، اپنے گھر لے گیا اور اس سے اس کی انتہائی لمبی عمر کا راز پوچھا تو لی نے اسے بتایا، ’’ایک پرسکون دل پالو۔ ایک کچھوے کی طرح بیٹھو۔ ایک کبوتر کی طرح خوشی خوشی چلو اور ایک کتے کی طرح سویا کرو۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *