متنازعہ ماڈل صوفیہ حیات کا چونکا دینے والا اقدام!

ماڈل گرل نے گلیمرس کی دنیا چھوڑ کر راہبہ بننے کا اعلان کیا تھا، فوٹو:فائل

ممبئی -بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ و ماڈل گرل صوفیہ حیات نے منگنی کرلی۔ ماڈل گرل صوفیہ حیات قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی اور متنازعہ بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ دنوں اداکاری و ماڈلنگ چھوڑ کرراہبہ  بننے کا اعلان کیا تھا جس نے سب کو حیران کردیا تھا لیکن اب انہوں نے ایک اور اعلان کرکے سب کو چونکا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہبہ بننے کا اعلان کرنے والی اداکارہ صوفیہ حیات نے ایک بار پھر گلیمرس کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور اب انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوفیہ نے منگنی کی انگوٹھی پہنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب کوئی ایسا ملتا ہے جو آپ کو سب سے زیادہ خوبصورت محسوس کرتا ہے تو ایسے شخص کے ملنے کے بعد میں نے باقاعدہ منگنی کرلی ہےتاہم انہوں نے اپنے منگیتر کو میڈیا کی آنکھوں سے دور رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  اداکارہ صوفیہ حیات کو جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹوز بنوانے پر بھارت سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *