اب کھیل جمے گا

atif rehman.

رات جتنی بھی اندھیری ہو صبح کے ساتھ ہی نئے دن کا آغاز ہوتا ہے ۔ کرکٹ کو اس ملک سے کوئی جدا نہیں کر سکتا جب انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں ہو رہی تھی اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 1پر آ کر ثابت کر دیا کہ ان سے بہتر کوئی اور نہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پاکستان سپر لیگ کاپہلا ایڈیشن کامیاب رہا ۔ اس وقت PSLکے چیئرمین نجم سیٹھی نے وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال اس کا فائنل لاہور میں کروایا جائے گا۔ دوسرے ایڈیشن کے شروع ہوتے ہی شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ ی اور سب کی نظریں اس ایونٹ کے فائنل پر لگ گئیں لیکن دشمن اپنی آخری حد تک گیا، لاہور سمیت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا کر اس ایونٹ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی ۔حکومت اور فوج نے فیصلہ کر لیا اگر فائنل ہوگا تو لاہور میں ۔ اب جب پنجاب گورنمنٹ نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 2 کا فائنل لاہور قذافی سٹیڈیم میں 5مارچ کو ہوگا ۔ اس خبر کے ساتھ ہی سارے پاکستان میں خوشی کی لہر دوبارہ دوڑی ہے ۔ لاہور قلندر اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے لیکن لاہور قذافی سٹیڈیم اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے تیار ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ بالآخر پاکستان میں واپس آ رہی ہے ۔ حقیقت میں اب کھیل جمے گا، اس دن جو ٹیم بھی میدان مارے گیPSL کی ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم میں اٹھائے گی اور جیت 20کروڑ پاکستانیوں کی ہو گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔ علی ظفر نے جو گانا PSL 2017 کے لیے گایا آج سب کی زبان پر ہے۔
پھر سیٹی بجے گی
سٹیج سجے گا
اور تالی بجے گی
اب کھیل جمے گا
اب دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کرکٹ کھیلنا بھی جانتا ہے اور کھیلانا بھی۔دنیا اب پاکستان کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہے ۔ فائنل میں جو دو ٹیمیں جائیں گی لاہور ان کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔پشاور کے ڈیریل سیمی،شاہد آفریدی، اسلام آباد کے بلنگ ،کراچی کے کرس گیل اور کوئٹہ کے پیٹرسن کو دیکھنے کے لیے لاہوری بے قرار ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *