بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا اہلکار پراسرار طور پر ہلاک!

شوہر کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں، بیوی کا مطالبہ۔ فوٹو: ہندوستان ٹائمز

نئی دلی -بھارتی ٹیلی ویژن پر فوجی  افسران کی جانب سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے کا پردہ فاش کرنے والا اہلکار پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا بھارتی فوجی رائے میتھیو افسران کی جانب سے اپنے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کے چند روز بعد ہی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے ناسک (ناشک) میں اپنے کیمپ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے رائے میتھیو کی ہلاکت کو خود کشی قرار دیا جا رہا ہے جب کہ میتھیو کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ ان کے بیٹے کو منصوبہ بندی کے تحت مارا گیا ہے لہذا واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجی اہلکار رائے میتھیو نے 5 روز قبل اپنی بیوی سے فون پر بات کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اس سے بہت بڑی غلطی ہو گئی ہے، بھارتی اہلکار نے مراٹھی چینل کو ایک انٹرویو دیا تھا اور چینل نے اس کی شناخت ظاہر نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا نہ ہوا اور اس کی بیوی کے مطابق انٹرویو کے اگلے روز ہی رائے میتھیو لاپتا ہو گیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *