Site icon DUNYA PAKISTAN

گولڈن گلوب 2020 ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کے دلکش مناظر

Share

انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں سال کا آغاز گولڈن گلوب ایوارڈ سے ہوا جس میں دنیا بھر سے فنکار موجود تھے۔ آئیے آپ کو اس رنگا رنگ تقریب کی چند تصویری جھلکیاں دکھاتے ہیں۔

77ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب امریکی شہر لاس انجیلس میں منعقد ہوئی جہاں اس سال ایوارڈ جیتنے والوں میں فوبی والر برج بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنا پہلا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کیا۔

فوبی والر برج اپنے پہلے ایوارڈ کے ساتھ

برطانوی ادارکاہ فوبی والر کو بی بی سی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز سٹ کام فلیی بیگ کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔

فیلی بیگ میں ان کی معاون اداکارہ اولیویا کولمین کو بھی دا کراؤن کی تیسری سیریز میں کوئین کے کردار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اولیویا کولمین

برطانوی آسکر ایوارڈ یافتہ ادارکاہ کا کہنا تھا کہ انھیں جیتنے کی توقع نہیں تھی۔ ’میں نے تو پیسے تک لگائے تھے کہ ایسا نہیں ہونے والا۔‘

’پچھلے سال سے میں محسوس کر رہی ہوں کہ میں کسی اور کی زندگی گزار رہی ہوں اور اب مجھے لگتا ہے کہ میں نے کسی اور کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔‘

امریکی اداکارہ و گلوکارہ صوفیا کارسن بھی تقریب میں شریک ہیں

رسل کرو بھی فاتحین میں شامل تھے۔ انھیں محدود سیریز میں بہترین اداکار یا ٹیلی ویژن کے لیے بنی موشن پکچر ایوارڈ برائے لاوڈسٹ وائس سے نوازا گیا۔

آسٹریلین اداکار تقریب میں شامل نہیں تھے۔ تاہم انھوں نے اپنے ملک میں جاری جنگلات کی تباہ کن آگ سے متعلق ایک پیغام بھیجا۔

رمی یوسف اپنے ایوارڈ کے ساتھ

ٹیلی ویژن سیریز (میوزیکل یا مزاحیہ) میں بہترین اداکار کا گولڈن گلوب رامی یوسف کے نام ہوا۔

امریکی ادارکارہ کیٹ بوسورتھ بھی گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوئیں
’ونس آپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ کی کاسٹ فلم کو دئے گئے ایوارڈ کے ساتھ

فلم ’ونس آپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘ کو بہترین موشن پکچر کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس فلم کی 10 سالہ امریکی اداکارہ جولیا بٹرز بھی تقریب میں اپنی والدہ کے ساتھ شریک ہوئیں۔

ایلن ڈی جینریز

اس تقریب میں ایلن ڈی جینریز کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پیٹریشیا آرکیٹ

محدود سیریز میں بہترین معاون ادارہ کا ایوارڈ پیٹریشیا آرکیٹ کے نام ہوا۔

Exit mobile version