بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگانے کا دلچسپ مقابلہ !

1

لندن ۔ برطانیہ میں بیوی کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگانے کا دلچسپ مقابلہ ہوا ، بے چارے شوہر تین سو اسی میٹر تک بیگمات کو اٹھائے بھاگتے رہے ۔ گھر کا بوجھ ہی کیا کم تھا کہ برطانوی شوہروں کو بیگمات کو کندھوں پر اٹھا کر بھاگنا پڑا ، لیکن یہ بوجھ کسی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ کھیل ہی کھیل میں اٹھایا ۔ قصبے ڈورکنگ میں دسویں سالانہ بیگم کو کندھوں پر اٹھا کر دوڑ لگانے کا مقابلہ ہوا ۔ یہ دوڑ تین سو اسی میٹر طویل ٹریک پر ہوتی ہے جو سیدھا نہیں ۔ کہیں پانی کہیں کیچڑ تو کہیں چڑھائی ، اس بار ویلز کے جیک میک کینڈرک سب سے زیادہ باہمت شوہر ثابت ہوئے ، انہوں نے اپنی بیگم کرسٹی جونز کو کندھوں پر اٹھا کر تین سو اسی میٹر کا فاصلہ سب سے پہلے عبور کیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *