مرکزی پی پی رہنما کے گھر صف ماتم بچھ گئی، انا للہ و انا الیہ راجعون

Image result for ‫نوید قمر‬‎

حیدرآباد -پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوید قمر کی والدہ کو ٹنڈو محمدخان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ہے جبکہ ان کی نماز جنازہ لطیف آباد میں ادا کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نوید قمر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی نوید قمر کو ٹیلیفون کرکے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیااور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *