گدھے کے گوشت کی فروخت کے بارے میں حافظ حمداللہ کا عجیب و غریب انکشاف!

Image result for ‫حافظ حمد اللہ‬‎

اسلام آباد -سینیٹ میں گدھوں کے تذکرے پر چیئرمین سینیٹ و اراکین زیر لب مسکراتے رہے، سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سب سے زیادہ گدھے کے پی کے میں ہیں تا ہم گدھوں کی چوری اور ان کو ذبح کر نے کے واقعات پنجاب میں رونما ہو رہے ہیں، گدہوں کے ذبح کر نے پر پا بندی سے متعلق قانون سازی کی جائے تاکہ عوام کو گدھوں کے گوشت کھانے سے بچایا جا سکے۔ حمدللہ نے کہا گدھا غریبوں کی سواری ہے، گدھے کو آپ غریبوں کے لئے بلٹ پروف گاڑی سمجھ سکتے ہیں۔ منگل کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے حافظ حمدللہ نے کہا کہ گدھا ایک ایسا جانور ہے جس میں بے شمار خصوصیات ہیں ۔ اور یہ سواری سمیت مال برداری کے کام آتا ہے۔ گزشتہ عرصے میں چین کا ایک وفد وزیر اعلیٰ کے پی کے پر ویز خٹک سے ملا اور گدھوں کی تجارت کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ گدھوں کو ذبح کر کے عوام کو انکا گوشت کھلا یا جا رہا ہے ۔ گدھے کی کھال بہت قیمتی ہو تی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *