جمشید دستی چائے والا بن گئے !

n

مظفر گڑھ ۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بھی چائے والا بن گئے ، عوامی رابطہ مہم کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھوں سے چائے بنائی اور ووٹرز کو پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جمشید دستی نے لوگوں کو چائے پلانا شروع کر دی ، اپنے انتخابی حلقے میں انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے جس دوران جمشید دستی نے ایک ڈھابے پر جا کر چائے بنائی اور لوگوں کو خود پیش کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کو چائے بناتا دیکھ کر لوگوں کا رش لگ گیا جنہوں نے ان کی ویڈیو بھی بنائی اور سیلفیاں بھی لیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *