جنرل ہسپتال کے پاس نامعلوم افراد کی پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ!

لاہور -لاہور جنرل ہسپتال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 1اہلکار زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کے قریب مست نگر روڈ پر ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو پولیس نے ناکے پر روکنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوﺅ ں نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *