مریم نوازشریف کے لندن قیام میں توسیع!

Related image

اسلام آباد -وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نواز نے لندن میں اپنے قیام میں توسیع کر دی ہے,  ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد واپس وطن آئیں گی۔ مریم نواز لندن میں صرف ایک ہفتے کے لئے گئی تھیں اور لندن میں اہم مصروفیت میں ان کے بیٹے کی سکول میں تقریبات میں شرکت کرنا تھی، مریم نواز گزشتہ 3ہفتوں سے لندن میں مقیم ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اب وہ ڈان لیکس کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد واپس وطن آنے کا فیصلہ کریں گی۔ مریم نواز اپنے والد کے تیسرے دور حکومت میں سب سے زیاد ہ بااختیار شخصیت کے طورپر سامنے آئیں تھیں، اس کے علاوہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک علیحدہ میڈیا سنٹر بھی قائم کیا گیا تھا جو حکومت کے میڈیا معاملات کی دیکھ بھال کررہا تھا۔ مریم نوز کو عدالتی حکم پر حکومتی عہدہ سے علیحدہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود ملک میں طاقتور خاتون سمجھی جاتی ہیں تا ہم ڈان لیکس کے بعد وہ زیادہ تر منظر سے غائب رہیں۔ ڈان لیکس معاملے پر سابق وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کو وزارت کے عہدے سے علیحدہ کیا گیا تھا، ڈان لیکس کی تحقیقات اب مکمل ہو چکی ہیں اور کسی بھی وقت یہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ جائیگی، جس کے بعد مریم واپس وطن آئیں گی۔ نواز شریف اور انکے خاندان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات بارے پانامہ کیس کا فیصلہ بھی اگلے ہفتے آنے کا امکان ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *