بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ... تین مسافرہلاک، تیئس زخمی

trainbضلع بولان میں راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم شر پسندوں نے راکٹ فائر کیا اور فائرنگ کی ۔ اس کے نتیجے میں تین مسافر ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تیئس کے قریب زخمی ہیں۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں کو کوئٹہ اورمچھ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جب جعفر ایکسپریس بولان کے پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی تو اس پر راکٹ داغا گیااور اٹو میٹک اسلحے سے فائرنگ کی گئی ۔ ٹرین کے ساتھ محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کر اظہا ر کیا ہے۔ اُنھوں نے اس کی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *