روس کی حمایت کرنے پر کریمیا پر تجارتی پابندیاں عائد

US AND RUSSIAN PRESIDENTS MEET PRIOR G20 SUMMIT IN LOS CABOSامریکی صدر بارک اوباما نے روس کی حمایت کرنے پر یوکرین کے جزیرہ نما علاقے کریمیا کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما نے اپنے خصوصی انتظامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے روس کی حمایت کرنے پر کریمیا کے ساتھ تجارتی لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ کریمیا پر تجارتی پابندی اس بات کی وضاحت ہے کہ یوکرین میں روس کا قبضہ کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔ روس سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ مشرقی یوکرین سے اپنا قبضہ ختم کر دے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت ترک کر دے۔
واضح رہے کہ یوکرین میں رواں برس کے آغاز سے شروع ہونے والے تنازعے میں اب تک 5 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مغربی ممالک اس کی تمام تر ذمہ داری روس پر عائد کرتے ہیں جب کہ روس کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *