حکومت اور پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن بنانے پر متفق

mazariتحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا جس میں حکومت تحریک انصاف مذاکرات، سانحہ پشاور کے بعد خیر پختون خوا میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی پر ایکشن پلان کمیٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی نے سانحہ پشاور کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے طالبان سمیت تمام دہشتگرد جماعتوں کی بھرپور مذمت کی ہے ۔حکومت تحریک انصاف مذاکرات کے حوالے سے شیریں مزاری نے بتایا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر طرفین کا تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کورکمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دہشتگرد گروہوں کے خلاف سکیورتی اداروں کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے، قوم اور سیکورٹی فورسز ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *