سائنس

صارفین آن لائن میٹنگ میں اب تھری ڈی اوتار استعمال کرسکتے ہیں

Share

اگر آپ دفتر کا کام گھر سے کررہے ہیں تو آپ آن لائن میٹنگ کا ضرور حصہ بنتے ہوں گے اور اگر آپ میٹنگ میں اپنا چہرہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے تو مائیکرو سافٹ نے اس کا انتہائی دلچسپ حل نکال لیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے نیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین میٹنگ کے دوران اپنے آپ کو تھری ڈی اوتار میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

کمپنی اس فیچر پر گزشتہ سال سے کام کررہی تھی لیکن مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسے باضابطہ طور پر صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

پروڈکٹ مینیجر ایوری سلمبائڈس نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جو لوگ کیمرہ کے سامنے آنے سے پچکچاتے ہیں وہ اب متاثر کن انداز میں اپنے آپ کو اورتار کے ذریعے ظاہر کرکے میٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اوتار مختلف رنگ، بال اور لباس میں موجود ہوں گے، اس کے علاوہ صارفین ایموجی ری ایکشن بھی دے سکیں گے، صارفین میٹنگ کے دوران کچھ کہنا چاہتے ہیں تو ہاتھ کھڑا کھرنے کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس کے اوتار ری ایکشن بھیجے گا۔