ڈاکٹر خالد جمیل کو بزرگ خاتون نے "لخ لعنت "کیوں کہا ؟

7

لاہور ۔ پی ٹی نیوز کے پروگرام وارننگ شو میں گزشتہ شب ڈاکٹر خالد جمیل نے میزبان گل نوخیز اختر اور رؤف طاہر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے دور میں ڈاکٹر خالد جمیل ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں شامل ہوتے تھے اور مریضوں کو خط لکھ کر چیک اپ کی تاریخ دیتے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ" ایک مرتبہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں شامل تھا ، تقریر کر رہا تھا کہ  بنوں کی ایک بزرگ خاتون جو کہ چیک اپ کی دی گئی تاریخ کے مطابق پہنچی تھی ، وہ کافی پریشان حال مجھے ڈھونڈتی ہوئی وہاں پہنچ گئی اور مجھے دیکھتے ہی بولی ، لخ لعنت "۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحب  پروگرام وارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اس دن مجھے مریضوں کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہوا ۔ پروگرام وارننگ شو ہر ہفتے پیر، منگل اور بدھ کی رات 11 بجے آن ائیر ہوتا ہے اس کے میزبان گل نوخیز اختر اور رؤف طاہر ہیں اور پیشکش عارف یونس کی ہے ۔ ڈاکٹر خالد جمیل نے پروگرام میں مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ جن خواتین کو ایڑھی میں درد کی شکایت رہتی ہے وہ تھوڑی سی اونچی ہیل کی جوتی پہنا کریں تاکہ خون کی روانی پاؤں کی انگلیوں تک بھی جائے اور سارا وزن صرف ایڑھیوں پر نہ رہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *