حویلیاں طیارہ حادثے کی بلیک باکس رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے!

Related image

اسلام آباد -حویلیاں حادثے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ موصول ہوگئی جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔  ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 661 کے بلیک باکس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق طیارے کا انجن خراب تھا تاہم حادثے سے متعلق 3 ماہ کے اندرکسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

اس سے قبل جنوری میں بھی بدقسمت طیارے کی بلیک باکس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طیارے نے لینڈنگ کی کوشش نہیں کی تھی جب کہ مزید تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ انجن ٹھیک ہونے کے باوجود طیارہ اچانک حادثے کا شکار کیسے ہوا۔ واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47  افراد جاں بحق ہوگئے تھے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *