طلبہ کے لئے انٹرنیٹ فری فراہم کرنے کا اعلان !

download (1)

نئی دہلی۔ بھارتی ریاست بہار میں طلبہ کی سہولت کیلئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ ہماری روزمرہ زندگی کا ایک اہم جز بن گیا ہے۔ اسی لیےاب تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کیلئے مفت انٹرنیٹ ہوگا تا کہ انھیں تعلیم میں مدد مل سکے اور وہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھال سکیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے طلبہ پر زور دیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلمیں ڈاؤن لوڈ نہ کریں بلکہ اپنی تعلیم کیلئے اس کو استعمال کریں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *