جھوٹے الزامات لگانے والوں سے عوام الیکشن میں بدلہ لیں گے ، مریم اورنگزیب

38058

اسلام آباد۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کہتی ہیں، جھوٹے الزامات لگانے والوں سے عوام الیکشن میں بدلہ لیں گے، حکومت نے جو وعدے کئے وہ پایۂ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سی پیک کے ذریعے ملک میں خوشحالی آ رہی ہے۔ دوسری جانب، لیگی رہنماء داکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حسین حقانی کا آرٹیکل جمہوریت پر حملہ ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ حسین حقانی نے آرٹیکل لکھا اور انٹرویو دیئے، مسئلے کو جمہوری طریقے سے دیکھنا چاہئے۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں نون لیگ سندھ کو زرداری پارٹی سے نجات دلائے گی، آصف زرداری دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کریں۔ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈر بنا ڈالا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زرداری پارٹی نے سندھ کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *