سنجے دت جیل میں کیا کیا کرتے رہے؟

sanjeyپونے جیل سے دو ہفتوں کی چھٹی پر گھر آنے والے بولی وڈ سٹار سنجے دت نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کی۔
سنجے نے بتایا کہ انہوں نے اپنا وزن 18 کلو (39.6 پونڈ) کم کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ایٹ ہیک ایبس ہیں لیکن وہ اپنی شرٹ اتار کر انہیں دکھا نہیں سکتے۔سنجے نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں رہ کر دس سکرپٹ لکھے ہیں اور وہ جلد ہی ان پر کام شروع کریں گے۔
اس سے پہلے وہ طبی بنیادوں پر اکتوبر، 2013 میں 28 دنوں کیلئے جیل سے باہر آئے تھے۔انہوں نے اپنی بیمار بیوی مانیتا کی تیمار داری کیلئے دوبارہ دسمبر، 2013 میں 28 دنوں کی ایک اور چھٹی حاصل کی تھی۔سنجے کی دوسری چھٹی پر احتجاج بھی ہوئے تھے۔مانیتا کی صحت بحال نہ ہونے پر بولی وڈ سٹار نے جنوری میں 28 دنوں کی ایک اور چھٹی بھی لی۔
تواتر کے ساتھ پے رول پر جیل سے باہر آنے پر سوالات نے جنم لیا۔اس حوالے سے سنجے کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کوئی خاص رویہ نہیں برتا جا رہا۔ 'میں پانچ مہینے پہلے پے رول کی درخواست دی تھی، جسے اب منظور کیا گیا۔ میں آپ سب لوگوں کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ سنجے پچھلے اٹھارہ مہینوں سے پانچ سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *