لاہور پولیس نے بچوں کی گرفتاری کے لیے بوڑھی ماں کی جان لے لی!

Image result for ‫پولیس موبائل کی ٹکر‬‎

لاہور -تھانہ نصیر آباد کےعلاقہ میں پولیس موبائل کی ٹکر سے 65سالہ خاتون ہلاک ہو گئی، قتل کرنیوالے ڈرائیور پولیس گین مین سمیت 4افراد پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اویس اپنے بھائی شعیب اور دوست کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران اپنے بھائی عتیق سے جھگڑا ہو گیا جس پر عتیق نے 15پر کال کر دی اور پولیس ان کے گھر پہنچ گئی پولیس ڈرائیور خرم اور گن مین نچار نے تمام افراد کو پولیس گاڑی میں بیٹھا کر تھانے لیجانے لگے تو ان بچوں کی والدہ65سالہ فہمیدہ بی بی گھر سے باہر آ گئی اور بچوں کو چھوڑنے کے لئے پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہی جبکہ پولیس اہلکار خاتون کے بچوں کو چھوڑنے سے انکاری رہے اور اسے راستے چھوڑنے کے لئے کہتے رہے جبکہ خاتون بدستور پولیس گاڑی کے آگے کھڑی رہی اور گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی خاتون کے شدید زخمی ہونے پر پولیس اہلکاروں نے خاتون کے بچوں کو چھوڑ دیا اور موقع سے غائب ہو گئے شدید زخمی 65سالہ فہمیدہ بی بی کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوروز تک زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گئی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *