خواجہ سعد رفیق کی عوام سے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی سیاست مسترد کرنے کی اپیل!

3

حیدر آباد ۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ زرداری نے سندھ کا نقشہ بگاڑ کر کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے، ملک بدل رہا ہے لیکن سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی، سندھ میں دستک دینے کا آغاز کر دیا ہے، عوام کو سندھ میں متبادل قیادت دیں گے۔  خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ببر شیر میدان میں نکل آیا ہے اور جب شیر کچھار سے نکلتا ہے تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے عوام سے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی سیاست مسترد کرنے کی اپیل بھی کی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *