خواتین شادی کے پہلے دن ہی اپنے شوہر سے یہ وعدہ لازمی لیں ، ڈی جی نیب کا خطاب

38

راولپنڈی ۔ قومی احتساب بیورو کی ڈائریکٹر جنرل عالیہ رشید نے کہا ہے کہ گھر کے سربراہ سے اہلخانہ کی بڑھتی ہوئی فرمائشوں کے باعث کرپشن کو فروغ ملتا ہے ، کرپشن پاکستان کو کینسرکی طرح کھا رہی ہے ، پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں کرپشن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے ، کرپشن کی روک تھام کیلئے حج ، ادویات ، ڈرگ انسٹرومنٹس ، ہائوسنگ سوسائٹیوں ، محکمہ ٹیکس ، پی آئی ڈی ، ریلوے اور سپورٹس بورڈ میں پریونشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے   سے نو ٹو کرپشن  کا سلوگن دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ یونیورسٹی میں طالبات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی جی نیب کا کہنا تھا خواتین شادی کے پہلے دن ہی اپنے شوہر سے   سے نو ٹو کرپشن   کا وعدہ لازمی لیں ۔ انہوں نے کہا نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ان کو سچائی اور دیانتداری کا چمپئن بننے کاپیغام دینا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *