محمد عرفان کی غلطی کی وجہ کیا تھی ۔۔۔۔۔ راز کھل گیا !

382

لاہور۔ فکسنگ سکینڈل پر محمد عرفان اینٹی کرپشن یونٹ کو بکیز کی دھمکیوں کی وجہ سے رپورٹ نہ کر سکے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دراز قد باؤلر سے بکیز نے دو بار رابطہ کیا۔ معاملات طے کرنے پر مجبور بھی کیا۔ محمد عرفان کی شٹ اپ کال یعنی حامی نہ بھرنے پر بکیز جان کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ یہاں تک کہا کہ جانتے ہیں کہ تمہارے بچے کہاں رہتے ہیں۔ والدین کی علالت پھر وفات اور اس پر گھریلو مسائل اپنی جگہ مگر اپنی اور اہلخانہ کی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر بھی عرفان پریشان رہے۔ اسی کشمکش میں وہ یہ فیصلہ ہی نہ کر پائے کہ آخر کیا کیا جائے؟ اور تاخیر بلکہ معطلی و جرمانے کا شکار ہو گئے۔ ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ محمد عرفان پی سی بی کی طرف سے کئے گئے 10 لاکھ روپے کی معافی کی اپیل بھی کریں گے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *