روسی فوجی وفد کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ!

ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی نے روسی وفد کی قیادت کی، فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی -روس کے فوجی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر پربریفنگ دی گئی۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اسراکوف سرگئی کی قیادت میں روسی فوجی وفد نے شمالی وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فاٹا میں پائیداراستحکام کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فاٹا سے ہر رنگ ونسل کے دہشت گردوں کا صفایا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی فوجی وفد کو پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ مہمان وفد نے خطے میں استحکام لانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *