اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، ادکاروں کا اظہار مذمت
گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر تشدد اور درجنوں کو گرفتار کرلیا، اس دوران کم از کم 12 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر چھاپے سے متعلق ہنگامی اجلاس منعقد ہوگا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ’سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سربراہوں کے ساتھ اس کا جائزہ لیں گے۔
فلسطینیوں پر جاری تشدد کے حوالے سے نامور اداکاروں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ ’یہ مذہب یا ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے متعلق نہیں ہے، میں تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہوں، یہ ایک ایسے حکومتی نظام کے بارے میں ہے جو اپنے اور ہمارے لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر استعمال رہی ہے،
انہوں نے لکھا کہ ’بحیثیت انسان یہ سمجھیں کہ اخلاقی اعتبار سے کیا صحیح اور کیا غلط ہے‘۔
“And never think that Allah is unaware of what the wrongdoers do” (14:42)
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) April 6, 2023
Keep the people of Palestine, Kashmir & all those who are oppressed in your prayers ♥️
پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ کبھی نہ سمجھو کہ اللہ ظالموں کے کاموں سے بے خبر ہے‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ فلسطین، کشمیر یوں سمیت مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔’
اداکارہ سائرہ یوسف نے ویڈیو شئیر کی جس میں اسرائیلی فورسز کے حملے بعد کی صورتحال دکھائی گئی، اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ پاگل پن ہے، دل دہلا دہنے والا واقعہ ہے‘۔
اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ ’دہشت گردی کیا ہے؟ ہر سال رمضان کے دوران نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرنا‘۔