اسد خٹک کے ٹویٹ نے جذباتی کر دیا !

38

لاہور۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا تصفیہ تو کرا دیا ہے تاہم لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان ابھی تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں اسد خٹک نے اپنی اس سچویشن کا لفظوں میں اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یا اللہ ہم پر رحم فرما، میری فیملی کی حفاظت فرما۔ میں وینا اور اپنے بچوں کی کمی بہت محسوس کر رہا ہوں۔ یا اللہ ہمیں جلد ملا دے۔

خیال رہے کہ وینا ملک نے اسلامی سکالر مولانا طارق جمیل کی گارنٹی کے بعد اسد خٹک کو معاف کر دیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد خٹک کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ کچھ ہوا تو مولانا طارق جمیل کے ہاتھ اور میرے کان ہوں گے۔ وینا ملک جتنی بھی ناراض ہو، علیحدگی نہیں ہونے دوں گا۔ دوسری جانب وینا ملک کا کہنا تھا کہ اگر مولانا طارق جمیل ذمہ داری لیتے ہیں تو میں اپنے شوہر اسد کو معاف اور صلح کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہمارے رشتے میں کچھ ایسی تلخیاں ہوئیں جن سے میں ٹوٹ گئی تھی۔ اسد نے مجھے اتنی تکلیف دی تھی کہ میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب میں اس سے کبھی صلح نہیں کروں گی:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *