سانحہ سرگودھا کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش، اہم انکشافات !

1

لاہور۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سرگودھا میں جعلی پیر کے ہاتھوں مریدوں کے قتل عام کی رپورٹ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزموں نے ایک ہفتے میں 3 بار مریدوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جعلی پیر کیساتھ کئی افراد نے قتل کرنیکی منصوبہ بندی بنائی۔ جس روز قتل کیا گیا، تین افراد موقع پر ہی نہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ درگاہ میں کئی سالوں سے خطرناک نشہ سر عام کیا جاتا تھا لیکن اس کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ دوسری جانب دربار میں جہالت کی انتہا تھی۔ وہاں تشدد کے ذریعے بھی مریدوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ معاملات متعلقہ پولیس اور دیگر اداروں کے علم میں کیوں نہیں آئے؟

محکمہ داخلہ پنجاب کی خصوصی ٹیم نے 33 افراد کے بیان بھی قلمبند کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گدی نشین نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ سب کو مار دو، صبح سب دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کے کئی ساتھی ابھی بھی فرار ہیں، جن کو حراست میں لیا جائیگا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *